دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اُن کی تربیت و رہنمائی کی۔

دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز رواں سال 2022ء میں ہونے والی قربانیوں کی کھالیں زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے انہیں تربیتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ساہیوال ڈویژن میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان ہونے والے تربیتی سیشن میں سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا بالخصوص عقائد و نظریات اور مسلک ِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے کلام کیا۔

اس تربیتی سیشن میں ناظمِ اعلیٰ آفتاب عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت اساتذہ ٔ کرام نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2ذوالحجۃ  الحرام1443ھ بمطابق 2جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں جامعۃ المدینہ بوائز گلزارِ حبیب سبزازار (لاہور ڈویژن) میں آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام اور اقبال ٹاؤن مشاورت کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سحری اجتماع کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور رسائل کے تحائف تقسیم کئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ناظمین کے درمیان مدنی مشورہ کیا اور قربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ جمع کرنے، 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور خود کفالت کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمینِ کرام سمیت شعبے کے  دیگر اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمینِ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں اور خودکفالت کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 جون 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں لاہور ڈویژن کے ناظمین جدول اور 12 دینی کاموں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان) نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی۔

بعدازاں مولانا نویدعطاری مدنی (لاہور ڈویژن شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز ذمہ دار) نے شرکائے مدنی مشورہ سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر کلام کیا جس پر ناظمین ِکرام نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں نائٹ جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں اپنے تعلیمی قابلیت کو بہتر سے بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 جون 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے مولانا ظفرعطاری مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز) سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ چولستان بہاولپورکا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھتے ہوئے چولستان میں دعوت اسلامی کے شعبےFGRF کے تحت راشن تقسیم کیا اور اس شعبے کے تحت کام کرنے والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی نیز انہیں اسی طرح اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مقامی عاشقانِ رسول کے لئے دعا کروائی اور اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے علاقے خانقاہ شریف بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی کی تشریف آوری ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ مولانا ظفرعطاری مدنی (نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز) بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خوشخبری

اسپیشل پرسنز (نابیناافراد) میں دینی شعور پیدا کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات و عقائد اسلام سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سندھ کے شہر حیدر آباد میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے درسِ نظامی (عالم کورس) کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا افتتاح 30 جون 2022ء بروز جمعرات کیا جائے گا۔

اس کورس کی مدت کم و بیش 8 سال پر مشتمل ہو گی جس میں طلبۂ کرام کے لئے رہائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔خواہش مند اسلامی بھائی داخلے کے لئے ہالہ ناکہ حیدر آباد سندھ میں رابطہ کریں۔

آن لائن رجسٹریشن کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

https://jamiatulmadina.net/lilbanen_reg/ur

جامعۃ المدینہ کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے ان فون نمبرز اور ویب سائٹ پر رابطہ کریں

www.jamiatulmadina.net

923024811716+

923137156652+


18 جون 2022ء بروز ہفتہ جامع مسجد کنزالایمان بابری چوک میں قائم  دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد لقمان عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس موقع پر طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کے درمیان تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی گھر درس اور چوک درس دینے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کرنے اورانہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً دینی درس گاہوں کا قیام کیا جاتاہے تاکہ ان دینی درس گاہوں سے فارغ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائی معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کریں۔

اسی سلسلے میں 17 جون 2022ء بروز جمعہ اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ نورانی کا افتتاح کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کنزالمدارس بورڈ کے رکن مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی اور مولانا عارف رضا عطاری مدنی (معاون رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ بوائز) کے ہمراہ جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا نیز رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ (بوائز) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی، نگران شعبہ اورصوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ داران سمیت جامعۃالمدینہ بوائز میں 12 دینی کاموں کے نگرانِ شعبہ وصوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائز میں 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12 دینی کاموں کے ذمہ داران کی تقرری کی نیز اب تک کی کارکردگی، آئندہ کے اہداف، مسائل، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ میں جز وقتی مدارس المدینہ، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ کےتحت مدرسۃالمدینہ بالغان کہاں کہاں لگ رہے ہیں ان سب کی کار کردگی کا فالو اپ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے   ان شعبہ جات کے ناظمین کی   متعلقہ ذمہ داران سے رابطے کی  کیفیت، ذمہ داران  کی ان مدارس المدینہ  و جامعۃ المدینہ میں حاضری کی  کارکردگی    کے علاوہ  دیگر  اہم  امور پر گفتگوکی۔آخر میں  نگرانِ پاکستان مشاورت   حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کے لئے انہیں   قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)