دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق کلام کیا گیا۔

اس نشست میں نگرانِ شعبہ محمد فائق عطاری نے ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں صرف دعوتِ اسلامی کےآفیشل پلیٹ فارم سے جاری ہونے والے کلپس کو خود بھی دیکھنے اور دوسرے عاشقانِ رسول کو بھی فاروڈ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تر غیب دلائی۔(رپورٹ:محمد سعد عطاری رابطہ برائے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)