فیصل
آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں ناظمین جامعات المدینہ کی تربیت
5جولائی
2022ء بروز منگل فیصل آباد میں قائم جامعۃ
المدینہ بوائز میں رکن شوری حاجی اسد
عطاری مدنی نے ناظمین جامعات المدینہ
بوائز کی تربیت کی۔
تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ نے شرکا کو اجتماعی قربانی کے تعلق سے تربیت
کرتے ہوئے انہیں شرعی تقاضوں کو پورا کرتے
ہوئے قربانی کے حصوں کو بچایا جائے اس پر نکات بتائے نیز قربانی
کی کھالیں پچھلے سالوں سے بڑھ کر اکٹھی کرنے اور ہر کام کو اعتدال کے مطابق کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جایا
جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔
مزید کنزالمدارس بورڈ کے امتحانات کی ابھی سے بھرپور
تیاریاں کروائی جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ساتھ 12دینی کاموں کو مضبوط کرنےجن میں بالخصوص
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں انفرادی کوشش کرکہ دیگر اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے ،
ہفتہ وار اجتماع میں رات گزارنے اور جمعہ
کے دن یوم تعطیل اعتکاف کرنے پر اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے ۔ (رپورٹ: محمد
عثمان شفیق مدنی ناظم جامعۃ المدینہ فیضان امام غزالی علیہ الرحمہ فیصل آباد ،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)