دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن  حاجی محمداسد عطاری مدنی کا دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا شیڈول رہا۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے اس دوران استاذُ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری سے ملاقات کی اور مفتی صاحب سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے والدِ محترم کے انتقال پر دعائے مغفرت کی نیز مفتی صاحب نے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے دینی کاموں میں کامیابی کی دعا فرمائی اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ جوہر ٹاون کے دورۂ حدیث شریف سمیت دیگر درجات کے طلبۂ کرام میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں قرآنی آیات واحادیثِ نبویہ سے مدلل نیز واقعات و حقائق کی روشنی میں اللہ عزوجل پر توکل کرنے کا درس دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ ٔ کرام کو تحائف اور دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگران ِشعبہ جامعۃ المدینہ بوائزمولانا ظفر بشیر عطاری، لاہور ڈویژن جامعۃ المدینہ بوائزکے نگران مولانا نوید مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ داران محمد کاشف داود، سیّد عثمان عامر، محمد نوید اقبال اورمحمد افتخار سمیت دیگر اساتذۂ کرام و شخصیات موجود تھیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)