لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں قراٰن و سنت کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایک شعبہ بنام ”جامعۃ المدینہ“ قائم کیا گیا ہے جس میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو درسِ نظامی (عالم /عالمہ کورس) کروایا جاتا ہے۔

اسی شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں جامعۃالمدینہ بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمینِ کرام نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دورانِ میٹنگ ناظمینِ کرام سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی نیز اپنے شعبے کے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا اور اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25 اگست 2022ء کو فیصل آباد میں جامعۃ المدینہ قباء  مسجد (بوائز ) پاکستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی ( نگران مجلس تعلیمی امورجامعات المدینہ )نے اساتذہ کا مدنی مشورہ لیتے ہوئے طلبہ کی حاضری ، نظام تعلیم کی بہتری کے حوالے سے گفتگو کی اور طلبہ کرام کی تعلیمی و اخلاقی کیفیت کو بہتر بنانے پر مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبہ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی رفیع عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی بالخصوص شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ناظمین نے بھی اپنی اپنی رائے پیش کی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس مدنی مشورے میں ساہیوال ڈویژن مشاورت کے نگران اور ڈسٹرکٹ مشاورت کے نگران اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ناظمینِ جدول اور 12 دینی کاموں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا نواز عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز) نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جبکہ ذمہ داران نے پرزینٹیشن کے ذریعے شعبے کی کارگردگی پیش کی۔اس موقع پر 12 دینی کاموں کے صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد سلیم عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران مولانا سیّد عثمان عطاری مدنی، مولانا نوید عطاری مدنی اور مولانا افتخار عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شیخ الاسلام و المسلمین حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃا للہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں مزار شریف پر دینی کاموں کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکپتن شریف کے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام سمیت مولانا نواز عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز) نے شرکت کی۔

اس موقع پر طلبۂ کرام نے مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتما م کیا  اور صلاۃ و سلام پڑھ کر اہلِ مزار کو ایصالِ ثواب کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اجتماعی طور پر  دعا  بھی کروائی اور طلبۂ کرام کو بزرگانِ دین کے طریقے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملک و بیرونِ ملک میں لوگوں کو عالمِ دین بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر عارف والا میں واقع مرکزی جامعۃالمدینہ بوائز میں اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز مولانا نواز عطاری مدنی کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی نیز شعبے کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف پر کلام کیا۔

مزید نگرانِ شعبہ نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ، یومِ تعطیل اعتکاف اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق مشاورت کی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار شعبہ 12 دینی کام جامعۃالمدینہ بوائز پنجاب محمد سلیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کروانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان میں قائم مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ بوائز میں تمام ناظمینِ جدول کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃالمدینہ بوائز مولانا نواز عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کس انداز میں کئے جائیں اس حوالے سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کےاہداف طے کئے جبکہ ملتان ڈویژن کے ناظم اعلیٰ مولانا احسان عطاری مدنی نے چند اہم امور پر مشاورت کی نیز 12 دینی کاموں کے متعلق پرزینٹیشن بھی دکھائی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت پاکستان کے شہر بہاولپور میں قائم مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ بوائز میں میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپور کے ناظمینِ جدول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز مولانا نواز عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی جبکہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمِ اعلیٰ مولانا غلام مرتضیٰ عطاری مدنی نے بھی شرکاکو مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈویژن ذمہ دار محمد نعیم عطاری نے مدنی قافلہ، یوم تعطیل اعتکاف اور علاقائی دورہ میں ذمہ داران کو طلبۂ کرام کے ہمراہ شرکت کرنے کا ذہن دیا اور 12 دینی کاموں کے متعلق پرزینٹیشن دکھائی۔دورانِ میٹنگ شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔

اس موقع پر 12 دینی کاموں کے صوبائی ذمہ دار محمد سلیم عطاری اور ملتان ڈویژن کے 12 دینی کاموں کے ذمہ دار مولانا ندیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے اراکین زون (تعلیمی امور) ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ شعبہ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ بوائز مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کی اور شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا جس پر ذمہ داران نے انہیں دینی کاموں کے حوالے سے بریف کیا۔

اس کے علاوہ معاون نگرانِ شعبہ تعلیمی امور مولانا اعظم عطاری مدنی نے اراکینِ زون سے نظامِ تعلیم کی بہتری کے متعلق مشاورت کی اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام بذریعہ زوم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نائٹ جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی (نگران شعبہ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ بوائز) اور سید محمد عثمان شاہ عطاری (نگران شعبہ نائٹ جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان) نے ناظمین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں طلبۂ کرام کی تعلیمی و اخلاقی کیفیت کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی نیز نائٹ جامعۃ المدینہ بوائز میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے اساتذۂ کرام کی تربیت کے لئے بنگلہ دیش میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی شعبے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔

دورانِ نشست نگران شعبہ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ بوائز مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی نے بذریعہ زوم اساتذۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیااور انہیں مزید شعبے کے دینی کاموں کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شعبہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے ایک بہترین استاذکی بنیادی ذمہ داریا ں کیا ہیں؟ اس حوالے سے وہاں موجود اساتذۂ کرام کی ذہن سازی کی جبکہ انہیں طلبۂ کرام کی احسن انداز میں تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں پاکپتن شریف کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے مقامی جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعات المدینہ پاکستان) نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے مدنی مشورہ سے 12 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد سلیم عطاری اور نگرانِ فیصل آباد ڈویژن (12دینی کام) حیدر شاہ ہاشمی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)