دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت پاکستان کے شہر بہاولپور میں قائم مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ بوائز میں میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپور کے ناظمینِ جدول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز مولانا نواز عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی جبکہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمِ اعلیٰ مولانا غلام مرتضیٰ عطاری مدنی نے بھی شرکاکو مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈویژن ذمہ دار محمد نعیم عطاری نے مدنی قافلہ، یوم تعطیل اعتکاف اور علاقائی دورہ میں ذمہ داران کو طلبۂ کرام کے ہمراہ شرکت کرنے کا ذہن دیا اور 12 دینی کاموں کے متعلق پرزینٹیشن دکھائی۔دورانِ میٹنگ شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔

اس موقع پر 12 دینی کاموں کے صوبائی ذمہ دار محمد سلیم عطاری اور ملتان ڈویژن کے 12 دینی کاموں کے ذمہ دار مولانا ندیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)