دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ بوائز حافظ آباد میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں طلبائے کرام اور اساتذائے کرام نے شرکت کی ۔

تربیتی سیشن میں سید فضیل رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور مدنی مرکز کے طریقہ کار کو فالو کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئےنیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔ بعدازاں جامعۃ المدینہ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا اور ترقی کےلئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم دعوت اسلامی حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں جامعۃالمدینہ بوائز فیضان ِخزائن العرفان پاک کالونی کا شیڈول رہا۔

معلومات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 اکتوبر2022ء کو جامعۃ المدینہ بوائز فیضان عشق رسول میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے طلبا،اساتذہ کرام اور ناظمین کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

دوران بیان رکن شوریٰ نے طلبہ کرام کو دینی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز آئندہ دنوں ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کرام کو اس سے متعلق اہدف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقان  رسول کی دین تحریک دعوت اسلامی کے تحت 15 اکتوبر2022 ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین کا مدنی مشورہ فرمایا۔

رکن شوریٰ نے دوران مشورہ سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔ بعدازاں جامعۃ المدینہ کے انتظامی معاملات میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے ۔ اس موقع پر مدنی مشورے میں مجلس جامعۃ المدینہ کے نگران واراکین بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری ) 


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 ستمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز خانقاہ شریف میں اجتماعِ ذکرونعت بسلسلۂ ”استقبالِ ماہ میلادویومِ رضا“ منعقدہ ہواجس میں ناظمینِ کرام، اساتذہ ٔکرام، طلبۂ کرام، مختلف علمائے کرام (سیّد محمد منظور حسین شاہ صاحب بخاری، سیّد محمد حامد رضا شاہ صاحب بخاری، نبیرۂ فیضِ ملت مولانا محمد کوکب اویسی صاحب) اور مقامی شخصیات (رئیس ایاز احمدپور شرقیہ، چوہدری محمدلیاقت) سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران (اسماعیل عطاری نگران ِمجلس ٹرانسپورٹ، حاجی محمد اعجاز عطاری ڈسٹرکٹ نگران) نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے بعد مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی (نگرانِ مجلس جامعات المدینہ بوائز پاکستان) نے عشقِ رسول ﷺ کے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ کا عشقِ رسول اور آپ کی تعلیمات کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر چیچہ وطنی ضلع ساہیوال میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام ، اساتذۂ کرام اور ناظمین نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعات المدینہ پاکستان) نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

مزید نگرانِ شعبہ نے جامعۃالمدینہ بوائز کی سابقہ کارکردگی کا فالواپ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز بھی قائم کیا ہے جس میں عاشقانِ رسول درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کر کے دنیا بھر کے لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرتے ہیں۔

اس شعبے کےتحت 27 ستمبر 2022ء بروز منگل بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں عصری علوم (دنیاوی درجات) کے تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی (نگران مجلس تعلیمی امورجامعات المدینہ ) نے اس مدنی مشورے میں مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے نظام اور تعلیم میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

آخر میں مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی نے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کی احسن انداز میں تیاری کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 ستمبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے اراکینِ زون تعلیمی امور کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی (نگرانِ مجلس تعلیمی امورجامعات المدینہ) اور رکنِ مجلس تعلیمی امور مولانا اعظم عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ جامعۃالمدینہ بوائز کی دوسری ششماہی میں نظام ِتعلیم کی مضبوطی اور سالانہ امتحانات کی بہتر تیاری کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی گئی نیز ذمہ داران نے طلبہ ٔکرام کی تعلیمی و اخلاقی کیفیت کو بہتر بنانے پراراکینِ زون کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃالمدینہ بوائز ساہیوال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اساتذۂ کرام کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعات المدینہ پاکستان) نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔بعدازاں اساتذۂ کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سرکارِ دوعالم ﷺ کی حمد و ثنا بیان کرنے والے اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ کے 104 ویں عرس کے موقع پر22 ستمبر 2022ء بمطابق 25 صفرالمظفر 1444ھ بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دورۂ حدیث شریف میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو اعلیٰ حضرت کی سیرتِ طیبہ نیز آپ رحمۃاللہ علیہ کے آبا ؤ اجداد اور خلفا کے بارے میں بتاتے ہوئے طلبۂ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 20 ستمبر 2022ء بروز منگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائزکے ناظمین کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی، صوبائی ذمہ داران اور سرکاری ڈویژن ذمہ داران جبکہ دیگر اہم ذمہ داران نے بذریعہ زوم شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے خود کفالت کے حوالے سے ناظمینِ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سو فیصد جامعۃالمدینہ بوائز کو خودکفیل کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر اخراجات جمع کرنے کا ذہن دیا تاکہ ان اخراجات سے دعوتِ اسلامی کے دیگر جامعۃالمدینہ بوائز کو چلایا جاسکے اور نئے جامعۃ المدینہ بوائز بھی شروع کروا ئے جائیں۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام میں ای رسید اوپن کروائی جائے اور ان سے وصولی بھی کی جائے نیز جامعۃالمدینہ بوائز کے مالی نظام کو خود کفیل کرنےکے لئے شخصیات سے رابطہ کرنے کے علاوہ اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 ستمبر 2022ء بروز جمعرات شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن کے ناظمین کرام کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ سرگودھا ڈویژن محمد عادل عطاری، جامعۃ المدینہ بوائز پنچاب کے صوبائی ذمہ دار سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری، پاکستان بھر میں جامعۃ المدینہ بوائزکے تعلیمی ذمہ دار مولانا گل رضا عطاری مدنی اور رکنِ سرگودھا ڈویژن و ناظم اعلیٰ مولانا عبد اللہ عطاری مدنی نے ناظمین کرام کی تربیت کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ بوائز کی بہتری کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی نیز آئندہ کے نئے اہداف بھی دیئے۔

بعدازاں نگرانِ ڈویژن مشاورت نے جامعۃ المدینہ بوائز میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جامعۃ المدینہ بوائز کو ماڈل انداز میں اپڈیٹ کرنا ہے تاکہ جہاں ہمارے طلبۂ کرام بیماریوں سے محفوظ رہیں وہی ہمارا نظام بھی بہترین ہو۔(رپورٹ:محمد اسد اللہ مدنی ناظم جامعۃ المدینہ کلورکوٹ ضلع بھکر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)