18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے
سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جاتلاں و جامعۃالمدینہ بوائز کا دورہ کیا۔
دورانِ دورہ نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےفیضانِ مدینہ مسجد کا وزٹ کیا نیز تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی
تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان
مشاورت نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ
جامعۃالمدینہ بوائز میں قائم لائبریری کا
وزٹ کیا ۔
آخر میں جامعۃالمدینہ
بوائز کے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے
ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)