دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام  جامعۃ ُالمدینہ بوائز امینیہ رضویہ واربرٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ میں 2 جنوری 2023ء کو یومِ قفلِ مدینہ کے موقع پر سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

اجتماعِ پاک میں جامعۃ ُالمدینہ کے طلبہ، اساتذہ سمیت مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ، امیر سنی علماکونسل مولانا اشفاق احمد رضوی، رانا محمد افتخار عطاری ، چوہدری ناظم حسین عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔رکنِ شوریٰ نے بیان میں شرکا کو کم گوئی، اچھی گفتگو کرنے ، خود دار عالمِ دین بننے، تقویٰ و پرہیز گاری اپنانے، علما کے وقار میں اضافہ کرنے والی چیزوں کو اپنانے اور وسعتِ مطالعہ کا ذہن دیا جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپوٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)