پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت منڈی واربٹن ضلع ننکانہ میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز امینیہ رضویہ محلہ عید گاہ میں شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃاللہ علیہ کی گیارہویں شریف کے سلسلے میں محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں علم و عمل میں پختگی لانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں امیر سنی علماء کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب نے دعا کروائی جبکہ شرکائے محفل کے لئے انتظامیہ کی جانب سے لنگرِ غوثیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی، مدرس جامعۃ المدینہ بوائز امینیہ رضویہ و امام جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جاتلاں و جامعۃالمدینہ بوائز کا دورہ  کیا۔

دورانِ دورہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےفیضانِ مدینہ مسجد کا وزٹ کیا نیز تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جامعۃالمدینہ بوائز میں قائم لائبریری کا وزٹ کیا ۔

آخر میں جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


05نومبر 2022ء بروز ہفتہ مرکزی جامعۃُ المدینہ سیالکوٹ میں مرکزیِ مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو البیان حاجی اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں جامعۃُ المدینہ کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی ۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد رُکنِ شوریٰ نے ”فضائل علم و علما“ کے موضوع پر طلبۂ کرام و اساتذہ ٔ کرام سے گفتگو کی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام28 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ دھوراجی کالونی بہادر آباد کراچی میں قائم جامع مسجد حبیبیہ سے متصل جامعۃالمدینہ بوائز ( نائٹ)  فیضان شمع مدینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک کی ابتداء معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ مجید سے کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز   فیصل آباد سے 2022ء میں درس نظامی (عالم کورس) سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام کی دستار فضیلت کے لئے کونز مارکی کینال روڈ فیصل آباد میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتیانِ کرام، اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بذریعہ مدنی چینل فارغ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام کی تربیت کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے قراٰن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی۔

وقتِ مناسب پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے سروں پر عمامہ شریف باندھا اور اُنہیں مبارکباد پیش کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 اکتوبر 2022ء بروز پیر صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں دستارِ فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے اسلامی بھائی، ان کے سرپرست و والدین اور دیگر عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”فضائل علم و علما“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

واضح رہے کہ اس سال جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی سے فارغ التحصیل ہونے والوں میں ایک ہزار133 اسلامی بھائی درس نظامی کے، 75 تخصص فی الفقہ کے، 20 تخصص فی الحدیث کے اور 6 تخصص فی الاقتصادیات کے اسلامی بھائی شامل تھے جبکہ ان کی ٹوٹل تعداد کم و بیش ایک ہزار 234 ہے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر سال جامعۃالمدینہ بوائز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام کی دستارِ فضیلت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2022ء میں درسِ نظامی (عالم کورس)، تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الاقتصادیات مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے 24 اکتوبر 2022ء بروز پیر رات تقریباً 09 بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی دستارِ فضیلت اجتماع منعقد کیا جائے گا جبکہ کراچی کے علاوہ حیدر آباد، لاہور، ملتان اور فیصل آباد سمیت پاکستان بھر کے 09 مقامات پر ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں اراکینِ شوریٰ، مبلغینِ دعوتِ اسلامی، علمائے کرام، طلبۂ کرام اور کثیر عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مرکزی دستارِ فضیلت اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے نیز وقتِ مناسب پر امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائیں گے۔

بعدازاں پاکستان بھر میں ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین ِ اور اساتذۂ کرام طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے سروں پر عمامہ شریف پہنائیں گے۔

واضح رہے سال 2022ء میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے ایک ہزار133، تخصص فی الفقہ مکمل کرنے والے 75، تخصص فی الحدیث مکمل کرنے والے 20 اور تخصص فی الاقتصادیات مکمل کرنے والے 06 اسلامی بھائی ہیں۔تمام عاشقانِ رسول سے اپنےاپنے شہروں میں ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ بوائز حافظ آباد میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں طلبائے کرام اور اساتذائے کرام نے شرکت کی ۔

تربیتی سیشن میں سید فضیل رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور مدنی مرکز کے طریقہ کار کو فالو کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئےنیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔ بعدازاں جامعۃ المدینہ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا اور ترقی کےلئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم دعوت اسلامی حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں جامعۃالمدینہ بوائز فیضان ِخزائن العرفان پاک کالونی کا شیڈول رہا۔

معلومات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 اکتوبر2022ء کو جامعۃ المدینہ بوائز فیضان عشق رسول میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے طلبا،اساتذہ کرام اور ناظمین کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

دوران بیان رکن شوریٰ نے طلبہ کرام کو دینی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز آئندہ دنوں ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کرام کو اس سے متعلق اہدف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقان  رسول کی دین تحریک دعوت اسلامی کے تحت 15 اکتوبر2022 ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین کا مدنی مشورہ فرمایا۔

رکن شوریٰ نے دوران مشورہ سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔ بعدازاں جامعۃ المدینہ کے انتظامی معاملات میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے ۔ اس موقع پر مدنی مشورے میں مجلس جامعۃ المدینہ کے نگران واراکین بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری ) 


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 ستمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز خانقاہ شریف میں اجتماعِ ذکرونعت بسلسلۂ ”استقبالِ ماہ میلادویومِ رضا“ منعقدہ ہواجس میں ناظمینِ کرام، اساتذہ ٔکرام، طلبۂ کرام، مختلف علمائے کرام (سیّد محمد منظور حسین شاہ صاحب بخاری، سیّد محمد حامد رضا شاہ صاحب بخاری، نبیرۂ فیضِ ملت مولانا محمد کوکب اویسی صاحب) اور مقامی شخصیات (رئیس ایاز احمدپور شرقیہ، چوہدری محمدلیاقت) سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران (اسماعیل عطاری نگران ِمجلس ٹرانسپورٹ، حاجی محمد اعجاز عطاری ڈسٹرکٹ نگران) نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے بعد مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی (نگرانِ مجلس جامعات المدینہ بوائز پاکستان) نے عشقِ رسول ﷺ کے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ کا عشقِ رسول اور آپ کی تعلیمات کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)