الحمد
للہ ! سن 2023 ء میں جامعاتُ المدینہ سے
تقریباً 1450 طلبہ ٔ کرام دورۃ الحدیث شریف کی تکمیل کر رہے ہیں اور ہر
سال کی طرح اس سال بھی ان کے لئے تدریسی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ،پاکستان کے
تقریبا 11 مقامات پر تدریسی کورس کروایا جائے گا جس میں تربیت کا سلسلہ ہو گا اور
ٹیسٹ بھی لئے جائیں گے۔
78 کے قریب سینئر اساتذۂ کرام اپنی خدمات سر
انجام دیں گے،اس نظام کو سال نو میں مزید بہتر بنانے کے لئے 2 مارچ 2023ء بروز جمعرات ایک مدنی مشورہ رکھا گیا جس میں اراکین
زون تعلیمی ذمہ داران اور اساتذہ ٔکرام نے فزیکل اور آن لائن شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں نگرانِ مجلس تعلیمی امور استاد محترم مفتی گل
رضا عطاری اور رکن مجلس مولانا اعظم عطاری
مدنی نے طلبۂ کرام کومختلف شارٹ کورسز کروانے کے حوالے سے مشاورت کی اور سال
نو 2023ء کے اہداف فائنلائز کئے گئے ۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز)
پاکستان ،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)