دعوتِ اسلامی  کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ ضیائے مدینہ میں بروز پیر 10جولائی 2023ء کو سالانہ تقسیم اسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں طلبہ و اساتذہ کرام سمیت شعبہ تعلیمی امور کراچی کے ذمہ دار فہیم عطاری مدنی نے شرکت کی۔

تقسیم اسناد اجتماع میں رکن شعبہ جامعۃُ المدینہ و ناظم اعلیٰ کنزُالمدارس بورڈ سید ساجد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں طلبۂ کرام کو مزید محنت سے اپنے اسباق کو یاد رکھنے اور ان کی دہرائی کرتے رہنے کا ذہن دیا۔

آخر میں کنزالمدارس بورڈ کے تحت سالانہ امتحان 2023 ء میں پوزیشن ہولڈرز طلبۂ کرام میں تحائف، شیلڈ اور سال 2022ء میں مختلف امور پر اچھی کارکردگی حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کو سرٹیفیکیٹ پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد زون 1 سیکٹر جی8 میں  قائم دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ بوائز صدیق اکبر میں طلبائے کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا۔

مدنی مشورے میں نگرانِ زون مشاورت سید انس عطاری نے تنظیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر طلبائے کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22جون 2023ء کو بہاولپور سٹی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن جامعۃ المدینہ بوائز کے جدول ناظمین کی شرکت ہوئی ۔

ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری ، پاکستان سطح کے 12دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار مولانا نواز عطاری مدنی اور ناظم اعلیٰ غلام مرتضیٰ عطاری مدنی نے شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔

مدنی مشورے میں سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کے ذریعے کس انداز میں 12دینی کاموں میں بہتری لائی جائے،انہیں ذمہ داریاں دی جائیں تاکہ یہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اُمتّ مسلمہ کی خیر خواہی کے جذبے اور جو مقصد شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے عطا فرمایا :’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ اس پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں اہم کردار ادا کریں۔ان مذکورہ باتوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز  کے تحت 17جون 2023ء بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے تمام ناظمین جامعۃ المدینہ بوائز شریک ہوئے۔

مدنی مشورے میں محمد سادات عطاری نے 12دینی کاموں کو بڑھانے،اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کے بارے میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور طلبہ و اساتذہ کو 12دینی کام کرنے کے لئے تیار کرنے سمیت ان کو مختلف تنظیمی ذمہ داریاں دینے پر کلام ہوا۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سیکٹر جی الیون اسلام آباد (وفاقی دارالحکومت) میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے گزشتہ روز ایک نشست منعقد کی گئی جس میں درجۂ سابعہ (7th year) اور درجہ دورۂ حدیث شریف (last year) کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”حاضریِ مکہ مدینہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور طلبۂ کرام کو امیرِ اہلِ سنت کی تعلیمات کے مطابق درس و بیان میں آسان اندازاپنانے نیز حج کے احکام سیکھ کر دیگر عاشقانِ رسول کو سکھانے کی ترغیب دلائی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے طلبۂ کرام کو علمِ دین کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات سے آگاہ رہنے اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور اُن سے ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو عالمِ دین بنانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے ناظمین سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں عید الاضحیٰ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائز میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر وہاں موجود ناظمین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7جون 2023ء  بروز بدھ مرکزی جامعۃ ُ المدینہ بوائز فیضان مدینہ ملتان میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی جامعۃ المدینہ ملتان میں شیخ الحدیث مولانا غلام رسول سعیدی عطاری نے بیان کیا اور ڈویژن نگران ملتان محمد سادات عطاری کے والد محترم کے لئے ایصال ثواب کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کروائی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


قرآن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے جامعۃ المدینہ بوائز خانیوال میں میٹ اپ کا سلسلہ ہواجس میں جامعۃ المدینہ خانیوال کے طلبہ و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

سرکاری ڈویژن نگران محمد سادات عطاری (ملتان ) نے طلبہ و اساتذہ کے درمیان ’’اسلاف کی دین اسلام کے لئے قربانیاں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور انھیں 12دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دی نیز 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر طلبہ نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ آخر میں طلبہ کو دینی کاموں کی ذمہ داریاں دی گئیں۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون میں دعوتِ اسلامی کےزیرِا ہتمام 12 دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد سٹی،راولپنڈی کے پی کے، کشمیر کے ناظمینِ جامعۃالمدینہ بوائز، ناظمینِ جدول اور اسلام آباد سمیت پنڈی سٹی کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اس کورس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کاموں کی ترغیبات اور طریقہ کار نیز اس کے مطابق طلبۂ کرام میں دینی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بتایا کہ جامعۃالمدینہ کے ذریعے کس انداز میں ہم اپنے اپنے علاقوں میں دین و سنیت کی ترویج کے لئے 12 دینی کام کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تنظیمی مسائل کے متعلق ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے جن کی ترغیب پر اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے کے لئے خود کو پیش کیا۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دین و سنّت کا پیغام دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت7جون 2023ء  بروز بدھ مرکزی جامعۃُ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں طلبائے کرام و اساتذہ نے شرکت کی ۔

ٹریننگ سیشن میں سرکاری ڈویژن ذمہ دار محمد سادات عطاری نے ’’ اسلاف کی دین تبلیغ و اشاعت کے لئے قربانیاں اور آج ہماری حالت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور طلبائے کرام کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ کئی طلبہ نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے  جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان کے اساتذہ و طلبائے کرام کے درمیان آن لائن سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

نگران پاکستان مشاورت نے بیان کرتے ہوئے طلبائے کرام کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی نیز طلبہ کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن بھی دیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز) کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے جدول ناظمین نے براہِ راست جبکہ ڈویژن نگران ، ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار، اصلاح اعمال ذمہ دار اور مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کام اور ذمہ داران کی تقرری کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)