18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ ضیائے مدینہ میں بروز پیر 10جولائی 2023ء کو سالانہ تقسیم اسناد اجتماع کا سلسلہ
ہوا جس میں طلبہ و اساتذہ کرام سمیت
شعبہ تعلیمی امور کراچی کے ذمہ دار فہیم عطاری مدنی نے شرکت کی۔
تقسیم
اسناد اجتماع میں رکن شعبہ جامعۃُ المدینہ و ناظم اعلیٰ کنزُالمدارس بورڈ سید
ساجد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں طلبۂ کرام کو مزید محنت سے اپنے
اسباق کو یاد رکھنے اور ان کی دہرائی کرتے رہنے کا ذہن دیا۔
آخر
میں کنزالمدارس بورڈ کے تحت سالانہ امتحان 2023 ء میں پوزیشن ہولڈرز طلبۂ کرام
میں تحائف، شیلڈ اور سال 2022ء میں مختلف امور پر اچھی کارکردگی حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کو سرٹیفیکیٹ پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)