کورنگی ڈھائی نمبر کراچی میں دعوتِ اسلامی کے
تحت دورۂ حدیث شریف کی نئی کلاس کا افتتاح کردیا گیا
دینِ اسلام کی اشاعت و تبلیغ کرنے، لوگوں کو
قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا ترقی کی طرف ایک اور قدم۔
فیضانِ مدینہ کراچی اور فیضانِ غوثِ اعظم سائٹ
ایریا کراچی کے دورۂ حدیث شریف کے بعد27 مئی 2023ء بروز ہفتہ کراچی کے
علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ
بغداد میں تیسرے دورۂ حدیث شریف کا
افتتاح کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز
فیضانِ بغداد میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اوراساتذۂ
کرام سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
کثیر تعداد نے شرکت کی۔
5اپریل2023ء
کورکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین کا
مدنی مشورہ فرمایا۔
مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے 12دینی کاموں کو طلبہ ٔ
کرام میں نافذ کرنے کے سلسلے میں تنظیمی اسٹریکچر بتایا نیز ناظمین کو جامعۃُ المدینہ کے انتظانی اُمور کو مزید اچھے انداز میں چلانے کے حوالے سے ٹپس بتائیں اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انھوں نے
اچھے خیالات کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں جامعۃالمدینہ بوائز کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں جامعۃُالمدینہ بوائز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ کے اساتذہ کرام ، ناظمین اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو جامعۃالمدینہ بوائز کو خودکفیل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اساتذۂ کرام کو طلبہ کے سرپرست اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرنے کے بارے میں رہنمائی کی۔
اس کے
علاوہ رمضان عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دینے کا ذہن دیا جس پر اساتذہ ٔکرام نے نیک عزم کا اظہار کیا۔آخر میں ذمہ داران نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات
بھی کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی بھی وہاں موجود تھے۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گزشتہ روز جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے
تحت تدریسی کورس (Teaching course)کرنے والے مدنی
اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی
تربیت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں استاذُ
الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی، مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا محمد اسد عطاری مدنی، نگرانِ مجلسِ تعلیمی امور
جامعۃ المدینہ بوائز مولا حاجی گل رضا عطاری مدنی اور شعبہ دورۂ حدیث و تخصصات کے
رکن مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت طلبہ و اساتذہ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً تربیت سیشن کا
سلسلہ جاری رہتا ہے ۔
اس
حوالے سے 4 مارچ 2023ء بروز ہفتہ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کی جانب سے آن لائن ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس
میں لائیو لنک کے ذریعے پاکستان بھر کے مدرسین شریک ہوئے۔
استاذ
العلماء مفتی محمد قاسم عطاری مد ظلہ
العالی نے ٹیچرز میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت فرماتے ہوئے انہیں
درج ذیل نکات فراہم کئے نیز ان پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔
ٹریننگ
سیشن میں دیئے گئے نکات پیش خدمت ہیں!
تدریس کے تقاضے پورے کئے جائیں، تدریس میں آگے
بڑھنے کی سوچ ہو اور پھر اس کے لئے کوشش بھی کی جائے۔
کسی بڑی شخصیت کو اپنا آئیڈیل بنائیں جیسے
محدّثِ اعظم پاکستان مولانا محمد سردار
احمد صاحب رحمة
اللہ علیہ
، محدّثِ اعظم پاکستان صرف دورہ حدیث کے
طلبہ کو پڑھاتے تھے اور ایک سال میں اپنے طلبہ کو ان خصوصیات سے آراستہ کر دیتے
تھے :
1- عقیدے
کی پختگی
2-
عشقِ رسول صلی
اللہ علیہ وسلم
3-
اعلیٰ حضرت کا سچا شیدائی
4-
عمل، تقوی اور اوراد و وظائف کا جذبہ
5-
خدمتِ دین کا شوق
درس نظامی کے ٹیچر کے لئے سب سے پہلے یہ ہے کہ
اس پر شرعی عالِم کی تعریف صادق آتی ہو ، عقائد بمع دلائل سے آگاہ ہو، عقائد کا علم ہو اور اس کو دل سے قبول کرنے
والا بھی ہو۔
تدریس کو اجارے کے طور پر نہ کریں تدریس کو دینی
منصب دینی ذمہ داری اور اعزاز سمجھ کر کریں ۔ یاد رکھیں! سوچ سے سب کچھ ہوتا ہے جب سوچ کے مطابق عمل کیا جائے اور سوچ سے
کچھ بھی نہیں ہوتا جب آپ اس کے مطابق عمل نہ کریں ۔
علم کی غذا مطالعہ ہے اور روح کی غذا ذکر و
عبادت ہے اور بدن کی غذا کھانا ہے، علم و روح کو ان کی غذا دیں ۔ سب سے پہلے ہدف بنا کر بہارِشریعت مکمل کر لیں
اور پھر اس کو پوری زندگی اپنے مطالعے میں رکھیں، مجھے افتاء میں 22 سال ہو گئے ہیں
میں اب بھی بہار شریعت پڑھتا ہوں ۔
یہی پریکٹس فتاویٰ رضویہ کے ساتھ بھی کریں۔ اسی طرح ایک بار مرآة
المناجیح مکمل کر لیں بہت بڑا احادیث کریمہ کا ذخیرہ آپ پڑھ لیں گے ۔
باطن کا علم بہت ضروری ہے اس کے لئے کیمیائے
سعادت مکمل پڑھ لیں ۔
فقہ ،عقائد، حدیث اور تصوف کے ساتھ کم از کم ایک
تفسیر مکمل پڑھ لیں اس کے لئے صراط الجنان
بہترین ہے یہ ایک بار پڑھ لیں میری ایک مختصر تفسیر آنے والی ہے دو جلدوں میں
وہ بھی پڑھ لیں ۔
٭ عالِم کا وجود علمی وجود ہوتا ہے۔
علمی وجود کے لئے ماہانہ بنیادوں پر مطالعے کا
ہدف رکھیں کہ مجھے مہینے میں 400 صفحات یا 500 صفحات پڑھنے ہیں روزانہ 15 صفحات
پڑھیں گے تو مہینے میں 500 ہو جائیں گے یوں مجموعی طور پر ایک ذخیرہ پڑھ لیں گے آپ
۔
ماہانہ مطالعے میں سیرت و تاریخ بھی پڑھیں سیرت
میں سرکارِ مدینہ، صحابہ کرام اور بزرگانِ دین کی سیرت پڑھیں ۔
کسی طرف انکارِ حدیث، کسی طرف انکارِ دین اور
کسی طرف انکارِ بزرگانِ دین کا فتنہ ہے اس کے لئے عقائد میں پختگی لائیں ۔
اب دین کی خدمت آپ لوگوں نے کرنی ہے پاکستان کی
کروڑوں کی آبادی ہے ان کو دین آپ لوگوں نے سِکھانا ہے۔ اسی طرح علمی ماہناموں کا
مطالعہ کیا کریں، ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمی اعتبار سے فائق ہے، دنیا بھر کے علمی
ماہناموں کا مقابلہ کرنے کے لئے کافی ہے جتنے ماہنامہ فیضانِ مدینہ چھپ چکے ہیں سب
کا مطالعہ کر لیں ۔
دارالافتاء اہلسنت سے مربوط رہیں آپ کے علاقے میں
اگر دارالافتاء اہلسنت ہے تو اس میں آنا جانا رکھیں ہمارے متخصّصین علمی اعتبار سے
مضبوط ہوتے ہیں دارالافتاء اہلسنت کے 100 سے زائد اسلامی بھائی پاکستان میں موجود
ہیں ان سے مسائل میں ڈسکس کرتے رہیں ۔
استفادہ کرنے سے نہ شرمائیں یہ شرم تکبّر کی
علامت ہے ،زندگی کا اصول بنا لیں پوچھنے میں شرم نہیں کرنی، بتانے میں بخل نہیں
کرنا ۔
آپ کے
سینئر اساتذہ جن کے علم و عمل سے فائدے کی امید ہے ان سے رابطہ مضبوط رکھیں ۔اگر
ان باتوں کو مضبوطی سے تھام لیں گے تو آپ تدریس میں کمال حاصل کرتے جائیں گے اور
کچھ عرصے بعد آپ نکھر کر اُبھریں گے ان شاء اللہ الکریم۔(رپورٹ :محمد
امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
الحمد
للہ ! سن 2023 ء میں جامعاتُ المدینہ سے
تقریباً 1450 طلبہ ٔ کرام دورۃ الحدیث شریف کی تکمیل کر رہے ہیں اور ہر
سال کی طرح اس سال بھی ان کے لئے تدریسی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ،پاکستان کے
تقریبا 11 مقامات پر تدریسی کورس کروایا جائے گا جس میں تربیت کا سلسلہ ہو گا اور
ٹیسٹ بھی لئے جائیں گے۔
78 کے قریب سینئر اساتذۂ کرام اپنی خدمات سر
انجام دیں گے،اس نظام کو سال نو میں مزید بہتر بنانے کے لئے 2 مارچ 2023ء بروز جمعرات ایک مدنی مشورہ رکھا گیا جس میں اراکین
زون تعلیمی ذمہ داران اور اساتذہ ٔکرام نے فزیکل اور آن لائن شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں نگرانِ مجلس تعلیمی امور استاد محترم مفتی گل
رضا عطاری اور رکن مجلس مولانا اعظم عطاری
مدنی نے طلبۂ کرام کومختلف شارٹ کورسز کروانے کے حوالے سے مشاورت کی اور سال
نو 2023ء کے اہداف فائنلائز کئے گئے ۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز)
پاکستان ،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)
جامعۃُ
المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عصری علوم کے تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگرانِ
مجلس تعلیمی امور استاد محترم گل رضا عطاری اور رکن مجلس عصری علوم مولانا عرفان عطاری مدنی
نے سالانہ امتحانات کے انتظامات کی بہتر تیاری کرنے کے حوالے سے نکات بتائیں ۔
اس کے
علاوہ مدنی مشورے میں سال نو 2023ء میں جامعۃ المدینہ کے تعلیمی
نظام کو مزید
اپڈیٹس کرنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے مدنی پھول طے کئے۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز)
پاکستان ،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)
7دن
رہائشی فیضان نماز کورس کے اختتام پر فیضانِ
مدینہ کراچی میں آخری نشست
دنیا
بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کی
جانب سے 7دن کے رہائشی فیضان نماز کورس کا
اہتما م کیا گیا جس میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
27فروری
2023ء بروز پیر شعبے کی جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
نماز کورس کے اختتام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی
زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع ا ور مدنی مذاکرے میں
باقاعدگی سے آنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر
میں رکنِ شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں سے
ملاقات فرمائی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ بوائزکے
تحت فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے ناظمین و مدرسین شریک ہوئے۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے ’’زوال کے اسباب‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور بیان کے آخر میں اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے نیز کراچی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور
لاہور کے فیضانِ مدینہ میں ہونے والے 1 ماہ کے
اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
13
فروری 2023ء کو جامعۃُ المدینہ فیضانِ عطار واٹر سپلائی روڈ سرگودھا میں جامعات
المدینہ ڈویژن سرگودھا کے ناظمین کرام کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار سید ناظم لطیف عطاری نے اسلامی بھائیوں سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے انہیں جامعات المدینہ کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: فضیل
رضا عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ ُ المدینہ
بوائز پتوکی میں یکم فروری 2023ء کو 3
دن پر مشتمل 12 دینی کام کورس مکمل ہواجس
میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
جامعۃ
ُ المدینہ کے اساتذہ کرام نے طلبۂ کرام
میں 12دینی کام کرنے کے اہداف پر بیان
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام
کرنے کا طریقہ سکھایا اوراس حوالے سے ان
کی تربیت کی۔آخر میں امتحان کا بھی سلسلہ
ہوا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
28
جنوری 2023ء بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ حاصل پور میں جامعۃ المدينہ بوائز کے تحت سرپرست اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں ائمہ ، خطبا، علما کے ساتھ ساتھ طلبا اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔
سرپرست اجتماع میں طلبہ ٔ کرام نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔ بعدازاں پوزیشن
ہولڈر طلبا کو تحصیل مشاورت نگران نے تحائف پیش کئے۔ نوٹ !اس موقع پر ایک شخصیت نے دعوتِ اسلامی
کو دو کنال جگہ دینی کاموں کے لئے پیش
کی۔
(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)