22جون
2023ء کو بہاولپور سٹی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد
ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن جامعۃ المدینہ
بوائز کے جدول ناظمین کی شرکت ہوئی ۔
ڈویژن
مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری ، پاکستان
سطح کے 12دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز کے
ذمہ دار مولانا نواز عطاری مدنی اور ناظم اعلیٰ غلام مرتضیٰ عطاری مدنی
نے شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔
مدنی
مشورے میں سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کے ذریعے کس انداز میں 12دینی کاموں میں
بہتری لائی جائے،انہیں ذمہ داریاں دی جائیں تاکہ یہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اُمتّ
مسلمہ کی خیر خواہی کے جذبے اور جو مقصد شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ
نے عطا فرمایا :’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘
اس پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں اہم کردار ادا کریں۔ان مذکورہ باتوں پر تبادلۂ
خیال کیا گیا۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)