پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون میں دعوتِ اسلامی کےزیرِا ہتمام 12 دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد سٹی،راولپنڈی کے پی کے، کشمیر کے ناظمینِ جامعۃالمدینہ بوائز، ناظمینِ جدول اور اسلام آباد سمیت پنڈی سٹی کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اس کورس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کاموں کی ترغیبات اور طریقہ کار نیز اس کے مطابق طلبۂ کرام میں دینی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بتایا کہ جامعۃالمدینہ کے ذریعے کس انداز میں ہم اپنے اپنے علاقوں میں دین و سنیت کی ترویج کے لئے 12 دینی کام کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تنظیمی مسائل کے متعلق ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے جن کی ترغیب پر اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے کے لئے خود کو پیش کیا۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)