دینِ اسلام کی اشاعت و تبلیغ کرنے، لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا ترقی کی طرف ایک اور قدم۔

فیضانِ مدینہ کراچی اور فیضانِ غوثِ اعظم سائٹ ایریا کراچی کے دورۂ حدیث شریف کے بعد27 مئی 2023ء بروز ہفتہ کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ بغداد میں تیسرے دورۂ حدیث شریف کا افتتاح کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ بغداد میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اوراساتذۂ کرام سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےبخاری شریف کی پہلی حدیث کا درس دے کر دورۂ حدیث شریف کا افتتاح کیا اور شرکا کواپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری