ڈیرہ
اسماعیل خان میں قائم جامعۃُ المدینہ کے طلبائے کرام میں امیر قافلہ کورس
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 9 نومبر 2023ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبائے کرام میں امیر
قافلہ کورس کا سلسلہ ہوا ۔
مبلغین دعوت اسلامی حفیظ اللہ عطاری اور حسنین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو امیر قافلہ کو کیسا ہونا
چاہیے،انفرادی کوشش کے مدنی پھول،مدنی قافلے کا عملی جدول ،پریکٹیکل علاقائی دورہ
برائے نیکی کی دعوت کا طریقہ سکھایا اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر 12 طلبائے کرام نے 12 ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی نیت کی اور تنظیمی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا۔ ( رپورٹ:
حسنین عطاری، کانٹینٹ
: رمضان رضاعطاری)
فیصل آباد ڈسٹرکٹ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
ناظمین اور اساتذۂ کرام کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ بوائز فیصل آباد
ڈسٹرکٹ کے جدول ناظمین، اساتذۂ کرام اور شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں منعقد ہوا۔
15 کتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعوتِ اسلامی اور بالخصوص جامعۃ المدینہ بوائز کے جملہ اخراجات کے لئے
زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
فیضان
مدینہ آفندی ٹاؤن میں جامعۃ ُالمدینہ
بوائز کے ناظمین و اساتذہ کا مدنی مشورہ
2
اکتوبر2023ء بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے ارکین مولانا محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے
حیدرآباد سٹی کے جامعۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین و اساتذہ کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں فرمایا ۔
اراکین
شوریٰ نے ناظمین کو ٹیلی
تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ پونٹس جمع کرنے کے حوالے سے
تربیتی مدنی پھول دیئے نیز اپنے اہداف مکمل کرنے ذہن دیا اور اسلامی بھائیوں
کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامعۃ المدینہ بوائز فیصل آبادکے جدول ناظمین
اور 12 دینی کام ذمہ داران کا مدنی مشورہ
فیصل آباد پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز کے جدول ناظمین اور 12 دینی
کاموں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے یومِ دعوتِ اسلامی کے
حوالے سے چند اہم نکات پر کلام کیا اور جامعۃ المدینہ بوائز میں یومِ دعوتِ اسلامی
کیسے منایا جائے؟ اس کے متعلق مدنی پھول
دیئے۔
مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے
دورۂ حدیث شریف میں سیشن
مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے
دورۂ حدیث شریف میں 24 اگست 2023ء بروز جمعرات ایک سیشن منعقد ہوا جس میں طلبۂ
کرام سمیت جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
دورانِ سیشن مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی ( نگرانِ شعبہ تعلیمی امورجامعۃ المدینہ بوائز )نے”ایک طالبِ علم کا تعلیمی معیار کیا ہونا چاہیئے؟“ کے
حوالے سے طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں اپنی تعلیم پرزیادہ سے زیادہ توجہ دینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی نے طلبۂ
کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز
پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ بوائز کے تمام اراکین ِ زون تعلیمی
امور اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز میں
چلنے والے تعلیمی نظام کے سلسلے میں 21 اگست 2023ء بروز پیر بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں تعلیمی امور کے تمام اراکین ِ زون اسلامی بھائی آن لائن شریک
ہوئے۔
جامعۃ المدینہ بوائز کے نگران شعبہ تعلیمی امور
مولاناحاجی گل رضا عطاری مدنی نے تمام اراکین ِ زون کی تربیت کرتے ہوئے تعلیمی
نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔مدنی مشورے میں شریک اراکینِ زون نے نظامِ
تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے متعلق اپنی اپنی رائے پیش کی ۔
بعدازاں نگران شعبہ تعلیمی امور مولاناحاجی گل
رضا عطاری مدنی نے تمام اراکین ِ زون کی حوصلہ افزائی کی اور اخلاص کے ساتھ اپنے
کام کو کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز
پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
9 اگست 2023ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ سرگودھا میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ
ہوا ۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں ناظمِ اعلیٰ سرگودھا
مولانا عبد اللہ سیالوی عطاری مدنی اور نگرانِ سرگودھا عادل عطاری نے ناظمین سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے کردار سازی اور
تعلیمی و اخلاقی تربیت کے حوالےسے کلام کیا۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی ناظم جامعۃ المدینہ 46 اڈا
سرگودھا ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اگست 2023ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ اسلام
آباد G-11 کے طلبۂ کرام کے لئے ایک
سیشن منعقد ہوا جس میں اساتذۂ کرام سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت
رہی۔
سیشن کے ابتدا میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف
پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
3
اگست 2023ء کو بہاولنگر میں قائم جامعۃ
المدینہ بوائز میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں نگران بہاولپور مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے جامعۃ
المدینہ میں ہونے والے دینی کاموں کا
جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر ناظم
جامعہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کےحوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری کی گوجرانوالہ میں دورۃ
الحدیث کے طلبہ سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے 13 جولائی 2023ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ
گوجرانوالہ میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام
سے ملاقات کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ نے طلبۂ کرام کو تعلیمی حوالے
سے اپنے اندر مضبوطی پیدا کرنے اور دینِ
متین کی خدمت کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
12 جولائی 2023ء بروز بدھ بہاولپور ڈویژن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
جامعۃالمدینہ بوائز بہاولپور کےناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار بھی
موجود تھے۔
نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف
عطاری نے خود کفالت کے حوالے سے کلام کیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر ناظمین نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام
آباد میں خیبرپختونخواہ میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین کا
مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت صوبہ خیبرپختونخواہ میں قائم جامعۃُ المدینہ بوائز کے ناظمین کا
مدنی مشورہ اسلام آباد میں موجود مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11میں ہوا۔
مدنی مشورے میں اراکینِ شویٰ حاجی اسد عطاری مدنی
اور حاجی یعفور رضا عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے ناظمین کی مختلف موضوعات پر تربیت فرمائی اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)