بےشمار لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات کے
بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تخصص فی الحدیث کے طلبۂ کرام کے درمیان ایک علمی
نشست منعقد ہوئی جس میں بیرونِ ملک کے طلبۂ کرام بھی شریک ہوئے۔
اس نشست
میں شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کے رکن
مولانا کاشف سلیم عطاری مدنی نے ”مخطوط“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں
نےمخطوطات کے حوالے سے چند اہم نکات پر طلبۂ کرام کی تربیت ورہنمائی کی جن میں سے
بعض یہ ہیں:٭مخطوط سے کیا مراد ہے؟٭ نسخے کا تعین کیسے ہو؟٭ مخطوط پر تحقیق کا عمل
کن چیزوں کا مقتضی ہے؟٭ مخطوط کے انتخاب میں کن چیزوں کو پیش نظر رکھا جائے؟٭ تحقیق
وتدوینِ مخطوط٭ تحقیق و
تصحیحِ متن کے لوازمات٭ مشکل اور گنجلک مقامات کے حل کے لئے معاون امور۔سیشن کے
اختتام پر طلبۂ کرام کی جانب سے مختلف سوالات کئے گئے۔