شعبہ جامعۃ المدینہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محلہ غوثیہ مہریہ شہر  ڈنگہ ضلع گجرات پاکستان میں محمد اعظم عطاری(مرحوم) کے ختم قل خوانی کے موقع پر مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اسد عطاری مدنی نے دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی زندگی سنوارنے کے متعلق بیان کیا جس میں لواحقین سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ محفل پاک کا اختتام صلوۃ وسلام اور دعائے خیر پر ہوا۔(رپورٹ: انس عطاری معاون رکن شوری حاجی اسد عطاری ،کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری)


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے جامعۃ المدینہ  بوائز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں پڑھنے والے طلبۂ کرام اور اساتذہ ٔکرام کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں رکن شوریٰ نے طلبہ ٔکرام کو 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز جن طلبہ نے 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کی نیتیں کیں انہیں عمامہ، تسبیح وغیرہ تحائف بھی دیئے۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مختلف علوم و فنون کے ذریعے عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سیکھانے  والے دعوتِ اسلامی کے شعبے جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 20 اپریل 2024ء بروز ہفتہ بعد نمازِ عشا افتتاحِ بخاری کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس افتتاحِ بخاری میں امیرِ اہلِ سنت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دورۃُ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کو بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھائیں گےاور اس کی مختصر تشریح بیان کریں گے۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے افتتاحِ بخاری کو مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر کیا جائے گاجس میں طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔تمام عاشقانِ رسول اس افتتاحِ بخاری میں شرکت کر کے علمِ دینِ کا خزانہ حاصل کریں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی  مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں20 فروری 2024ء کو نگران پاکستان مشاورت نے جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا ۔

اس مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی اسد عطاری مدنی ، رکن شوری حاجی جنید عطاری مدنی ،معاون نگران مجلس مولانا ظفر عطاری مدنی اور مجلس جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان کے ذمہ دار مولاناسید ساجد عطاری مدنی نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان نے رمضان ڈونیشن کے صوبہ وائز اہداف دیئے اور 18 فروری 2024 ء تک کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اعتکاف کی تیاری کے تعلق سے مدنی پھول دیئے نیز شوال المكرم 1445ھ سے جامعات المدینہ بوائز کے نئے داخلے کے آغاز کے موقع پر بھر پور تیاریاں کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔آخرمیں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔( رپورٹ :عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے   دنوں جامعۃ المدینہ بوائز چکوال کے امتحانی سینٹر میں مفتی پیر سید محمد لقمان رضوی صاحب( بانی ومہتمم جامعۃ تعلیم القرآن مناظرالاسلام چکوال )، صاحب زادہ ٔ پیر سید زوہیب الحسن رضوی صاحب اور مولانا عبد الرؤف چشتی صاحب کی تشریف آوری ہوئی ۔

اس موقع پر وہاں موجود اساتذہ ٔ کرام نے علمائے کرام کو خوش آمدید کہا اور انہیں جامعۃ المدینہ کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں دعوت اسلامی کے جملہ دینی کاموں کو خوب سراہا اور اپنے جذبات کا اظہار کیاجبکہ دعاؤں سے بھی نوازا۔(رپورٹ :شعبہ رابطہ بالعلماء ڈسٹرکٹ چکوال، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت 8جنوری 2024ء بروز پیرسکھر میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز گلزار حبیب میں یوم ِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہکے موقع پر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوری قاری ایاز عطاری کی تشریف آوری بھی ہوئی ۔

اجتماع میں طلبائے کرام نے اسلام کے پہلے خلیفہ ”حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کی افضلیت“ کے موضوع پر بیانات کئے جبکہ احادیث پاک کا سیشن بھی ہوا جس میں اسٹوڈنٹس نے درود پاک پڑھنے اور افضلیت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر احادیث مبارکہ سنائیں ۔

بعدازاں رکن شوری نے طلبہ کو 12 دینی کاموں میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے نیز اس کے لئے اپنی اپنی مساجد سے گاڑی چلانے کا ذہن دیا ۔ساتھ ہی 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں طلبہ کو کتب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔

اس موقع پر انٹیرئیر سندھ معاون صوبائی نگران محمدعرفات عطاری،ڈویژن نگران محمد فہیم عطاری بھی موجودتھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


خلیفہ اوّل بلا فصل، افضل البشر بعد از انبیا، تاجدارِ صداقت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے عرس مبارک کے موقع پر 6 جنوری 2024ءبروز ہفتہ جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن کے تحت المدینہ میرج ہال واربرٹن میں طلبائے کرام میں شوقِ علمِ دین کو بڑھانے اور نئی نسل میں عقائد حقہ کو مزید پختہ کرنے کے سلسلہ میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

اجتماع پاک میں طلبائے کرام نے مختلف زبانوں میں نعت و بیان کئے نیز طلبائے کرام کی مختلف ٹیموں کے مابین سیرتِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور دیگر علمی موضوعات پر مشتمل سوالات و جوابات کا سلسلہ ہواجبکہ فائنل جیتنے والی ٹیم کو انعامات بھی دیئے گئے ۔

٭بعدازاں لاہور ڈویژن ذمہ دار جامعات المدینہ بوائز کے ذمہ دار مولانا محمد نوید مدنی عطاری نے ”شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

٭آخر میں سالانہ امتحان 2023 ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔

اس پر کیف اجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ، ڈسٹرکٹ ننکانہ نگران محمد شکیل عطاری، امیر سنی علما کونسل واربرٹن کے مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب ، مولانا اسد عطاری مدنی ، مفتی اکرم رضوی صاحب ، مفتی یونس مجددی صاحب ،مولانا محبوب عالم صاحب ، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمود قاضی ، سینئر صحافی لبیب مغل سمیت ادارے کے طلبائے کرام، سرپرست حضرات اور اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کرکے محبت صحابہ و اہلِ بیت  ر ضی اللہ عنہ و رضوان اللہ علیہم اجمعین کو جلا بخشی۔(رپورٹ: مولانا محمد رمضان عطاری مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 دسمبر 2023ء کو جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد میں تخصصات آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد ساجد عطاری مدنی نے تخصص کرنے کی اہمیت و ضرورت کیا ہے؟ اس حوالے سے طلبۂ کرام کی تربیت کی اور اس کے فوائد و ثمرات بتائے۔

سیشن کے دوران مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا کہنا تھا: لوگوں کے لئے بہتر شرعی رہنما بننے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے درسِ نظامی میں پڑھے ہوئے علوم کو up to date رکھیں۔ موجودہ زمانے میں پیش آنے والے نئے سے نئے مسائل پر ہماری نظر ہونی چاہیئے۔ ہمیں ان مسائل کا اور لوگوں کے درمیان رائج اصطلاحات و عقود و معاملات کا ادراک ہونا چاہیئے تاکہ ہم سے جب کوئی موجودہ زمانے کا مسئلہ پوچھے تو ہمیں اس کی بنیادی معلومات پہلے سے معلوم ہوں اور ہم اس کی رہنمائی کر سکیں۔

مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا مزید کہنا تھا کہ درس نظامی میں پڑھے گئے علوم کے انطباق (implementation) کا فن ہر طالب علم کو آنا چاہیئے۔ یہ دونوں چیزیں ہمیں تخصص کرنے سے حاصل ہوتی ہیں۔ ہمارا علمup to date بھی ہوتاہے اور انطباق کا فن بھی آجاتا ہے اس لئے طلبۂ کرام کو تخصص ضرور کرنا چاہیئے۔

علاوہ ازیں مفتی محمد ساجد عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ میں ہونے والے تخصصات بالخصوص تخصص فی فقہ الحلال و تخصص فی الاقتصاد الاسلامی کا تفصیلی تعارف کروایا اور موجودہ زمانے میں اس کی اہمیت پر گفتگو کی جبکہ تخصص کا نظام (system) اور کلاسوں کی ترتیب وغیرہ پر طلبۂ کرام کو بریفنگ دی۔بعدازاں تخصصات میں داخلے اور سسٹم سے متعلق طلبۂ کرام نے سوالات کئے جس کے احسن انداز میں جوابات دیئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

21 دسمبر 2023ء کو جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تخصصات آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد ساجد عطاری مدنی نے تخصص کرنے کی اہمیت و ضرورت کیا ہے؟ اس حوالے سے طلبۂ کرام کی تربیت کی اور اس کے فوائد و ثمرات بتائے۔

سیشن کے دوران مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا کہنا تھا: لوگوں کے لئے بہتر شرعی رہنما بننے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے درسِ نظامی میں پڑھے ہوئے علوم کو up to date رکھیں۔ موجودہ زمانے میں پیش آنے والے نئے سے نئے مسائل پر ہماری نظر ہونی چاہیئے۔ ہمیں ان مسائل کا اور لوگوں کے درمیان رائج اصطلاحات و عقود و معاملات کا ادراک ہونا چاہیئے تاکہ ہم سے جب کوئی موجودہ زمانے کا مسئلہ پوچھے تو ہمیں اس کی بنیادی معلومات پہلے سے معلوم ہوں اور ہم اس کی رہنمائی کر سکیں۔

مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا مزید کہنا تھا کہ درس نظامی میں پڑھے گئے علوم کے انطباق (implementation) کا فن ہر طالب علم کو آنا چاہیئے۔ یہ دونوں چیزیں ہمیں تخصص کرنے سے حاصل ہوتی ہیں۔ ہمارا علمup to date بھی ہوتاہے اور انطباق کا فن بھی آجاتا ہے اس لئے طلبۂ کرام کو تخصص ضرور کرنا چاہیئے۔

علاوہ ازیں مفتی محمد ساجد عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ میں ہونے والے تخصصات بالخصوص تخصص فی فقہ الحلال و تخصص فی الاقتصاد الاسلامی کا تفصیلی تعارف کروایا اور موجودہ زمانے میں اس کی اہمیت پر گفتگو کی جبکہ تخصص کا نظام (system) اور کلاسوں کی ترتیب وغیرہ پر طلبۂ کرام کو بریفنگ دی ۔بعدازاں تخصصات میں داخلے اور سسٹم سے متعلق طلبۂ کرام نے سوالات کئے جس کے احسن انداز میں جوابات دیئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کے دینی و شرعی مسائل حل کرنے اور اُن کی اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2023ء کو جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تخصصات آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد ساجد عطاری مدنی نے تخصص کرنے کی اہمیت و ضرورت کیا ہے؟ اس حوالے سے طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور اس کے فوائد و ثمرات بتائے۔

دورانِ سیشن مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا کہنا تھا: لوگوں کے لئے بہتر شرعی رہنما بننے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے درسِ نظامی میں پڑھے ہوئے علوم کو up to date رکھیں۔ موجودہ زمانے میں پیش آنے والے نئے سے نئے مسائل پر ہماری نظر ہونی چاہیئے۔ ہمیں ان مسائل کا اور لوگوں کے درمیان رائج اصطلاحات و عقود و معاملات کا ادراک ہونا چاہیئے تاکہ ہم سے جب کوئی موجودہ زمانے کا مسئلہ پوچھے تو ہمیں اس کی بنیادی معلومات پہلے سے معلوم ہوں اور ہم اس کی رہنمائی کر سکیں۔

مفتی محمد ساجد عطاری مدنی کا مزید کہنا تھا کہ درس نظامی میں پڑھے گئے علوم کے انطباق (implementation) کا فن ہر طالب علم کو آنا چاہیئے۔ یہ دونوں چیزیں ہمیں تخصص کرنے سے حاصل ہوتی ہیں۔ ہمارا علمup to date بھی ہوتاہے اور انطباق کا فن بھی آجاتا ہے اس لئے طلبۂ کرام کو تخصص ضرور کرنا چاہیئے۔

علاوہ ازیں مفتی محمد ساجد عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ میں ہونے والے تخصصات بالخصوص تخصص فی فقہ الحلال و تخصص فی الاقتصاد الاسلامی کا تفصیلی تعارف کروایا اور موجودہ زمانے میں اس کی اہمیت پر گفتگو کی جبکہ تخصص کا نظام (system) اور کلاسوں کی ترتیب وغیرہ پر طلبۂ کرام کو بریفنگ دی۔ بعدازاں تخصصات میں داخلے اور سسٹم سے متعلق طلبۂ کرام نے سوالات کئے جس کے احسن انداز میں جوابات دیئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے21 دسمبر 2023ء   کو تاندلیا نوالہ اور سمندری سٹی کے جامعۃالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی ۔

اس مدنی مشورےمیں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔

بعدازاں نگران پاکستان نے اساتذہ و طلبہ کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے اور طلبائے کرام کو تعلیمی شیڈول کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کاذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف کا تاج بھی سجایا۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری ) 


نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے 14 دسمبر 2023ء   لیہ سٹی کے جا معۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں طلبۂ کرام ، اساتذہ و ناظمین سمیت دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورےمیں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے بھی شرکت کی۔ نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ و طلبہ کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے ۔

نگران پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کو تعلیمی شیڈول کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور حاضرین سے ملاقات بھی فرمائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)