تعلیماتِ قراٰن و حدیث کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃالمدینہ پاکپتن شریف میں جامعات المدینہ بوائز ساہیوال ڈویژن کے اساتذۂ کرام و ناظمینِ کرام کی نشست منعقد ہوئی۔

اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز کے ذمہ دار سمیت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی موجود تھے جنہوں نے تعلیمی و تنظیمی ترقی اور اس میں مضبوطی لانے کے حوالے سے بیان کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پر اساتذۂ کرام و ناظمینِ کرام کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭خوش مزاجی اور خوش اخلاقی٭ پرہیزگاری٭تصلب فی الدین٭تصلب فی المسلک٭خوف خدا٭حُبِّ الٰہی٭عشقِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم٭الفتِ صحابہ٭حُبِّ اہلِ بیتِ اطہار٭عقیدتِ اسلاف٭جذبۂ نیکی کی دعوت٭فکرِ امت٭شوقِ مطالعہ٭ذوق ِعبادت٭وسعتِ نظری٭اطاعتِ شریعت٭اتباعِ سنت٭اشاعتِ قرآن وسنت٭فکرِ رضا٭ذکرِ رضا٭ذکرِ مرشد و فکرِ مرشد ٭محدث اعظم پاکستان علیہ الرحمہ کی سیرت۔

نشست کے اختتام پر شعبے کے کام میں نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذۂ کرام و ناظمین ِ کرام کو رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)