جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت  اجتماع دستارِ فضیلت“ منعقد ہونے جارہا ہے جس میں گزشتہ سال دورۂ حدیث شریف اور مختلف تخصصات سے پاس آؤٹ ہونے والے طلبۂ کرام کی دستارِ فضیلت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ اجتماع آنے والے اتوار 11 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوگا جبکہ اجتماع کا آغاز بعد نمازِ ظہر دوپہر تقریباً 2 بجے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا ۔