5 صفر المظفر, 1447 ہجری
24جولائی2025ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذہ و ناظمین کا تربیتی
اجتماع ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے
ناظمین و اساتذہ کرام اور مجلس جامعۃالمدینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت نے تربیتی نشست فرمائی جس میں نگران پاکستان مشاورت
نے بیان فرماتے ہوئے اساتذہ و ناظمین کو مختلف موضوعات پر قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز طلبہ کرام کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے اوریکم ربیع
الاول سے 12 تک روزانہ اجتماع کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو فرمائی۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت نے
اساتذہ کرام و ناظمین سے ملاقات بھی کی اور بہترین کار کردگی والے ناظمین کو تحسین سرٹیفکیٹ بھی دیے۔ (رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)