کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، پنجاب میں شعبہ جامعۃ
المدینہ بوائز کی اہم میٹنگ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 19 نومبر 2025ء کو دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس فیصل آباد، پنجاب میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز (پاکستان) کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ شعبہ و رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، معاونین
اور صوبائی ذمہ داران سمیت ملکی سطح کے ذیلی شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک
ہوئے۔
میٹنگ کے
دوران رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی نے شعبہ جامعۃالمدینہ
بوائز کے مختلف تعلیمی، اخلاقی اور 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے
ہوئے موجودہ سال کے تعلیمی نظم و ضبط، انتظامی امور اورآئندہ کے اہداف پر گفتگو کی جبکہ نئے تعلیمی سال کے لئے
مربوط و منظم پلاننگ بھی کی ۔
کنزالمدارس
بورڈ کے Annual Paper Preparation ، Marking، Result Compilation
اور دیگر working mechanismکے حوالے سے حاضرین کو بریفنگ دی گئی۔
Dawateislami