19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
منڈی واربرٹن میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ
المدینہ امینیہ رضیہ واربٹن میں 4اکتوبر 2024ء کو سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ
کرام اور نگرانِ تحصیل واربٹن حافظ احمد رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔
اس دوران تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھی گئی جس کے بعد وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول نے نمازِ تہجد ادا کی اور بعض
عاشقانِ رسول نے سحری کرکے نفلی روزہ رکھنے کی نیت کی۔
نمازِ تہجد کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تمام
بیمار عاشقانِ رسول کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کروائی جبکہ نمازِ فجر کی ادائیگی
کے بعد سحری اجتماع کا اختتام ہوا۔(رپورٹ: محمد رمضان
عطاری مدنی ناظم جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)