عراق سے تشریف لائے ہوئے علمائے کرام کا مرکزی
جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی کا دورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے انٹرنیشنل اجتماع
میں”ملک ِعراق“ سے آئے ہوئے علمائے کرام
نے 25 نومبر 2024ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ
فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جس میں انہیں ”تخصص فی الحدیث“ کی کلاسز کا دورہ کرواتے ہوئے اس کا تعارف پیش کیا
گیا۔
علمائے کرام دار التدریب میں بھی تشریف لائےجہاں اُنہیں” تخصص فی الحدیث (سال دوم)“
کا تعارف پیش کیا گیا اور اس میں ہونے والے کام کی معلومات فراہم کی گئیں۔
علمائے کرام کو مکتبۃ المدینہ العربیۃ کی شائع
کردہ کتاب "فتح المنان في إثبات مذهب النعمان" اور استاذ الحدیث ابو حمزہ مفتی محمد حسان عطاری
صاحب حفظہ اللہ کی تحقیق شدہ کتاب"التعلیقات
الرضویۃ علی التقریب التہذیب"لشیخ الإسلام والمسلمین الامام احمد رضا خان
الحنفي الماتريدي پیش کی گئی جسے انہوں بڑا
پسند کیا اور اس کام پر حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے مزید ترقی کی دعائیں فرمائیں۔ (رپورٹ: ناظم تخصص فی الحدیث” محمد قاسم عطاری مدنی“)