18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
کشمیر کے علاقے چڑھوئی میں موجود دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز
میں طلبۂ کرام کے لئے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذۂ کرام
نے بھی شرکت کی۔
اس ٹریننگ سیشن میں کشمیر دورے پر موجود دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کی اخلاقی و تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
سیشن کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے کثرت کے ساتھ
درودِ پاک پڑھنے والے طلبۂ کرام کو تحائف دیئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی نیز
رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد انس عطاری معاون رکن شوری
حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)