سیکٹر جی الیون اسلام آباد (وفاقی دارالحکومت) میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے گزشتہ روز ایک نشست منعقد کی گئی جس میں درجۂ سابعہ (7th year) اور درجہ دورۂ حدیث شریف (last year) کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”حاضریِ مکہ مدینہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور طلبۂ کرام کو امیرِ اہلِ سنت کی تعلیمات کے مطابق درس و بیان میں آسان اندازاپنانے نیز حج کے احکام سیکھ کر دیگر عاشقانِ رسول کو سکھانے کی ترغیب دلائی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے طلبۂ کرام کو علمِ دین کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات سے آگاہ رہنے اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور اُن سے ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)