دنیا بھر میں  دینِ اسلام کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کی جانب سے 7دن کے رہائشی فیضان نماز کورس کا اہتما م کیا گیا جس میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

27فروری 2023ء بروز پیر شعبے کی جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نماز کورس کے اختتام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع ا ور مدنی مذاکرے میں باقاعدگی سے آنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)