گزشتہ روز  بدین سندھ کے علاقے بھنبھور میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز میں مدنی مشورہ ہوا جس میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے جامعۃالمدینہ بوائز کو خود کفیل کرنے، زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے، دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں تحائف دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)