گزشتہ روز جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت تدریسی کورس (Teaching course)کرنے والے مدنی اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں استاذُ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی، مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا محمد اسد عطاری مدنی، نگرانِ مجلسِ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ بوائز مولا حاجی گل رضا عطاری مدنی اور شعبہ دورۂ حدیث و تخصصات کے رکن مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔

بعدازاں تدریسی کورس کرنے والے مدنی اسلامی بھائیوں کی جانب سے مختلف سوالات ہوئے جس کے انہیں علم و حکمت بھرے جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)