دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت طلبہ و اساتذہ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً تربیت سیشن کا
سلسلہ جاری رہتا ہے ۔
اس
حوالے سے 4 مارچ 2023ء بروز ہفتہ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کی جانب سے آن لائن ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس
میں لائیو لنک کے ذریعے پاکستان بھر کے مدرسین شریک ہوئے۔
استاذ
العلماء مفتی محمد قاسم عطاری مد ظلہ
العالی نے ٹیچرز میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت فرماتے ہوئے انہیں
درج ذیل نکات فراہم کئے نیز ان پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔
ٹریننگ
سیشن میں دیئے گئے نکات پیش خدمت ہیں!
تدریس کے تقاضے پورے کئے جائیں، تدریس میں آگے
بڑھنے کی سوچ ہو اور پھر اس کے لئے کوشش بھی کی جائے۔
کسی بڑی شخصیت کو اپنا آئیڈیل بنائیں جیسے
محدّثِ اعظم پاکستان مولانا محمد سردار
احمد صاحب رحمة
اللہ علیہ
، محدّثِ اعظم پاکستان صرف دورہ حدیث کے
طلبہ کو پڑھاتے تھے اور ایک سال میں اپنے طلبہ کو ان خصوصیات سے آراستہ کر دیتے
تھے :
1- عقیدے
کی پختگی
2-
عشقِ رسول صلی
اللہ علیہ وسلم
3-
اعلیٰ حضرت کا سچا شیدائی
4-
عمل، تقوی اور اوراد و وظائف کا جذبہ
5-
خدمتِ دین کا شوق
درس نظامی کے ٹیچر کے لئے سب سے پہلے یہ ہے کہ
اس پر شرعی عالِم کی تعریف صادق آتی ہو ، عقائد بمع دلائل سے آگاہ ہو، عقائد کا علم ہو اور اس کو دل سے قبول کرنے
والا بھی ہو۔
تدریس کو اجارے کے طور پر نہ کریں تدریس کو دینی
منصب دینی ذمہ داری اور اعزاز سمجھ کر کریں ۔ یاد رکھیں! سوچ سے سب کچھ ہوتا ہے جب سوچ کے مطابق عمل کیا جائے اور سوچ سے
کچھ بھی نہیں ہوتا جب آپ اس کے مطابق عمل نہ کریں ۔
علم کی غذا مطالعہ ہے اور روح کی غذا ذکر و
عبادت ہے اور بدن کی غذا کھانا ہے، علم و روح کو ان کی غذا دیں ۔ سب سے پہلے ہدف بنا کر بہارِشریعت مکمل کر لیں
اور پھر اس کو پوری زندگی اپنے مطالعے میں رکھیں، مجھے افتاء میں 22 سال ہو گئے ہیں
میں اب بھی بہار شریعت پڑھتا ہوں ۔
یہی پریکٹس فتاویٰ رضویہ کے ساتھ بھی کریں۔ اسی طرح ایک بار مرآة
المناجیح مکمل کر لیں بہت بڑا احادیث کریمہ کا ذخیرہ آپ پڑھ لیں گے ۔
باطن کا علم بہت ضروری ہے اس کے لئے کیمیائے
سعادت مکمل پڑھ لیں ۔
فقہ ،عقائد، حدیث اور تصوف کے ساتھ کم از کم ایک
تفسیر مکمل پڑھ لیں اس کے لئے صراط الجنان
بہترین ہے یہ ایک بار پڑھ لیں میری ایک مختصر تفسیر آنے والی ہے دو جلدوں میں
وہ بھی پڑھ لیں ۔
٭ عالِم کا وجود علمی وجود ہوتا ہے۔
علمی وجود کے لئے ماہانہ بنیادوں پر مطالعے کا
ہدف رکھیں کہ مجھے مہینے میں 400 صفحات یا 500 صفحات پڑھنے ہیں روزانہ 15 صفحات
پڑھیں گے تو مہینے میں 500 ہو جائیں گے یوں مجموعی طور پر ایک ذخیرہ پڑھ لیں گے آپ
۔
ماہانہ مطالعے میں سیرت و تاریخ بھی پڑھیں سیرت
میں سرکارِ مدینہ، صحابہ کرام اور بزرگانِ دین کی سیرت پڑھیں ۔
کسی طرف انکارِ حدیث، کسی طرف انکارِ دین اور
کسی طرف انکارِ بزرگانِ دین کا فتنہ ہے اس کے لئے عقائد میں پختگی لائیں ۔
اب دین کی خدمت آپ لوگوں نے کرنی ہے پاکستان کی
کروڑوں کی آبادی ہے ان کو دین آپ لوگوں نے سِکھانا ہے۔ اسی طرح علمی ماہناموں کا
مطالعہ کیا کریں، ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمی اعتبار سے فائق ہے، دنیا بھر کے علمی
ماہناموں کا مقابلہ کرنے کے لئے کافی ہے جتنے ماہنامہ فیضانِ مدینہ چھپ چکے ہیں سب
کا مطالعہ کر لیں ۔
دارالافتاء اہلسنت سے مربوط رہیں آپ کے علاقے میں
اگر دارالافتاء اہلسنت ہے تو اس میں آنا جانا رکھیں ہمارے متخصّصین علمی اعتبار سے
مضبوط ہوتے ہیں دارالافتاء اہلسنت کے 100 سے زائد اسلامی بھائی پاکستان میں موجود
ہیں ان سے مسائل میں ڈسکس کرتے رہیں ۔
استفادہ کرنے سے نہ شرمائیں یہ شرم تکبّر کی
علامت ہے ،زندگی کا اصول بنا لیں پوچھنے میں شرم نہیں کرنی، بتانے میں بخل نہیں
کرنا ۔
آپ کے
سینئر اساتذہ جن کے علم و عمل سے فائدے کی امید ہے ان سے رابطہ مضبوط رکھیں ۔اگر
ان باتوں کو مضبوطی سے تھام لیں گے تو آپ تدریس میں کمال حاصل کرتے جائیں گے اور
کچھ عرصے بعد آپ نکھر کر اُبھریں گے ان شاء اللہ الکریم۔(رپورٹ :محمد
امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)