اوکاڑہ شہر میں دستار ِفضیلت اجتماع کا انعقاد، رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 اکتوبر 2022ء بروز پیر صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں دستارِ فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے اسلامی بھائی، ان کے سرپرست و والدین
اور دیگر عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ
رسولِ مقبول ﷺ کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے ”فضائل علم و علما“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
واضح رہے کہ اس سال جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ
اسلامی سے فارغ التحصیل ہونے والوں میں ایک ہزار133 اسلامی بھائی درس نظامی کے، 75
تخصص فی الفقہ کے، 20 تخصص فی الحدیث کے اور 6 تخصص فی الاقتصادیات کے اسلامی بھائی
شامل تھے جبکہ ان کی ٹوٹل تعداد کم و بیش ایک ہزار 234 ہے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)