18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
05نومبر 2022ء بروز ہفتہ مرکزی جامعۃُ
المدینہ سیالکوٹ میں مرکزیِ مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو البیان حاجی اظہر عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں جامعۃُ المدینہ کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی ۔
اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ
رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے بعد رُکنِ شوریٰ نے ”فضائل علم و علما“ کے
موضوع پر طلبۂ کرام و اساتذہ ٔ کرام سے گفتگو کی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)