پاکستان بھر کے 09 مقامات
پر ایک ہزار 234 طلبۂ کرام کی دستارِ فضیلت ہونے جارہی ہے
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر سال جامعۃالمدینہ بوائز سے
فارغ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام کی دستارِ فضیلت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جاتاہے۔
تفصیلات
کے مطابق سال 2022ء میں درسِ نظامی (عالم کورس)، تخصص فی الفقہ، تخصص فی
الحدیث اور تخصص فی الاقتصادیات مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے 24 اکتوبر
2022ء بروز پیر رات تقریباً 09 بجے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی دستارِ فضیلت اجتماع منعقد کیا جائے گا جبکہ
کراچی کے علاوہ حیدر آباد، لاہور، ملتان اور فیصل آباد سمیت پاکستان بھر کے 09
مقامات پر ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں اراکینِ شوریٰ، مبلغینِ دعوتِ
اسلامی، علمائے کرام، طلبۂ کرام اور کثیر عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مرکزی دستارِ فضیلت اجتماع میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے
نیز وقتِ مناسب پر امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری
رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی
تربیت فرمائیں گے۔
بعدازاں پاکستان بھر میں ہونے والے
دستارِ فضیلت اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین ِ اور اساتذۂ کرام طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے
سروں پر عمامہ شریف پہنائیں گے۔
واضح رہے سال 2022ء میں شعبہ
جامعۃالمدینہ بوائز سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے ایک ہزار133، تخصص فی الفقہ مکمل کرنے
والے 75، تخصص فی الحدیث مکمل کرنے والے
20 اور تخصص فی الاقتصادیات مکمل کرنے والے 06 اسلامی بھائی ہیں۔تمام عاشقانِ رسول
سے اپنےاپنے شہروں میں ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)