ملک و بیرونِ ملک میں لوگوں کو عالمِ دین بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر عارف والا میں واقع مرکزی جامعۃالمدینہ بوائز میں اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز مولانا نواز عطاری مدنی کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی نیز شعبے کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف پر کلام کیا۔

مزید نگرانِ شعبہ نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ، یومِ تعطیل اعتکاف اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق مشاورت کی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار شعبہ 12 دینی کام جامعۃالمدینہ بوائز پنجاب محمد سلیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)