8 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس کے سلسلے میں مزار شریف پر دینی کاموں کا انعقاد
										
									
								
                                								
									
									
																											Fri, 26 Aug , 2022
									
                                
																
								3 years ago
								
								
								
							دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شیخ الاسلام و
المسلمین حضرت
بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃا
للہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں مزار شریف پر دینی کاموں کا انعقاد کیا گیا جس
میں پاکپتن شریف کے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام سمیت مولانا
نواز عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ
بوائز) نے شرکت کی۔
اس موقع
پر طلبۂ کرام نے مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتما م کیا  اور صلاۃ و سلام پڑھ کر اہلِ مزار کو ایصالِ
ثواب کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اجتماعی طور پر  دعا  بھی کروائی اور طلبۂ کرام کو
بزرگانِ دین کے طریقے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
                                 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	