جامعۃ المدینہ بوائز کے دینی کاموں کے حوالے سے
جوہر ٹاؤن لاہور میں میٹنگ
لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور
انہیں قراٰن و سنت کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایک شعبہ بنام
”جامعۃ المدینہ“ قائم کیا گیا ہے
جس میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو درسِ نظامی (عالم
/عالمہ کورس) کروایا جاتا ہے۔
اسی شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی
جس میں جامعۃالمدینہ بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمینِ کرام نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے دورانِ میٹنگ ناظمینِ
کرام سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی نیز اپنے شعبے کے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے
لئے مدنی پھولوں سے نوازا اور اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)