پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام بذریعہ
زوم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نائٹ جامعۃ المدینہ
بوائز کے ناظمین سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی
(نگران شعبہ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ بوائز) اور سید محمد عثمان شاہ عطاری (نگران شعبہ نائٹ جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان) نے ناظمین سے
مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں طلبۂ کرام کی تعلیمی و اخلاقی کیفیت کو
بہتر بنانے کی ترغیب دلائی نیز نائٹ جامعۃ المدینہ بوائز میں تعلیمی نظام کو مضبوط
بنانے کے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے لئے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)