پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمداسد عطاری مدنی کی دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز سے وابستہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایچ ار ڈیپارٹمنٹ، خودکفالت پاکستان، صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور ترقی و اضافے کے طریقے کار کےساتھ مختلف اہم امور پر کلام کیا۔

مدنی مشورے میں مولانا علی عمران مدنی، مولانا تنویر مدنی، مولانا شاہد مدنی،مولانا عاطف مدنی، مولانا نوید صدیق، مولانا سرفراز مدنی، مولانا ساجد مدنی اور میٹنگ کے دیگر شرکانے اپنے اہداف و نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت پچھلے دنوں ناظمین جدول کا 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعات المدینہ پاکستان) نے ناظمینِ جدول کی تربیت کی۔

اس مدنی مشورے میں ناظمِ اعلیٰ فرقان عطاری مدنی اور ناظمِ اعلیٰ نعمان عطاری مدنی سمیت شعبے کے دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی نیز ناظمین جدول نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں کی بذریعہ Presentation رہنمائی کی گئی جبکہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بھی مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 19 جولائی 2022ء بروز منگل راولپنڈی ڈویژن کے جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ناظمین کو جامعۃ المدینہ بوائز میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو شروع کروانے کا ذہن دیا اور طلبۂ کرام کو اس کی ترغیب دلانے نیز جامعۃ المدینہ کو مزید خود کفیل بنانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر ناظمین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق کلام کیا گیا۔

اس نشست میں نگرانِ شعبہ محمد فائق عطاری نے ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں صرف دعوتِ اسلامی کےآفیشل پلیٹ فارم سے جاری ہونے والے کلپس کو خود بھی دیکھنے اور دوسرے عاشقانِ رسول کو بھی فاروڈ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تر غیب دلائی۔(رپورٹ:محمد سعد عطاری رابطہ برائے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 جولائی 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے علاقے دھریالہ جالپ میں واقع جامعۃ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تحصیل نگران طارق محمود عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ تحصیل نگران نے وہاں موجودعاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: نیر عباس عطاری تحصیل کار کردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ذوالحجۃ الحرام  کے روزے کی فضیلت حاصل کرنے کے لئے ڈیفنس لاہورمیں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔اس کے علاوہ عاشقانِ رسول نے سحری اجتماع میں نمازِ تہجد سمیت مختلف دینی کاموں کا اہتمام کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام سمیت عاشقانِ رسول کے ہمراہ سحری بھی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5جولائی 2022ء بروز منگل فیصل آباد میں  قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں رکن شوری حاجی اسد عطاری مدنی نے ناظمین جامعات المدینہ بوائز کی تربیت کی۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ نے شرکا کو اجتماعی قربانی کے تعلق سے تربیت کرتے ہوئے انہیں شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قربانی کے حصوں کو بچایا جائے اس پر نکات بتائے نیز قربانی کی کھالیں پچھلے سالوں سے بڑھ کر اکٹھی کرنے اور ہر کام کو اعتدال کے مطابق کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جایا جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔

مزید کنزالمدارس بورڈ کے امتحانات کی ابھی سے بھرپور تیاریاں کروائی جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ساتھ 12دینی کاموں کو مضبوط کرنےجن میں بالخصوص ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں انفرادی کوشش کرکہ دیگر اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے ، ہفتہ وار اجتماع میں رات گزارنے اور جمعہ کے دن یوم تعطیل اعتکاف کرنے پر اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے ۔ (رپورٹ: محمد عثمان شفیق مدنی ناظم جامعۃ المدینہ فیضان امام غزالی علیہ الرحمہ فیصل آباد ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اُن کی تربیت و رہنمائی کی۔

دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز رواں سال 2022ء میں ہونے والی قربانیوں کی کھالیں زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے انہیں تربیتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ساہیوال ڈویژن میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان ہونے والے تربیتی سیشن میں سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا بالخصوص عقائد و نظریات اور مسلک ِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے کلام کیا۔

اس تربیتی سیشن میں ناظمِ اعلیٰ آفتاب عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت اساتذہ ٔ کرام نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2ذوالحجۃ  الحرام1443ھ بمطابق 2جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں جامعۃ المدینہ بوائز گلزارِ حبیب سبزازار (لاہور ڈویژن) میں آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام اور اقبال ٹاؤن مشاورت کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سحری اجتماع کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور رسائل کے تحائف تقسیم کئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ناظمین کے درمیان مدنی مشورہ کیا اور قربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ جمع کرنے، 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور خود کفالت کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمینِ کرام سمیت شعبے کے  دیگر اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمینِ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں اور خودکفالت کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)