21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے
شہر فیصل آبا دمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ 12 دینی کام جامعۃ
المدینہ بوائزکا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے مختلف ذمہ داران
نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ 12 دینی کام (جامعۃ المدینہ بوائز)
مولانا نواز عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کس طرح بہتر
انداز میں کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے تربیت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں
نے اپنی اپنی رائے کا بھی اظہار کیا نیز
12 دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار
پنجاب محمد سلیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد
امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)