23 جولائی 2022 ء کو جامعۃ المدینہ زینت الاسلام 46 اڈا سرگودھا میں شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیاجس میں  اڈا سرگودھا کے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے 46 طلبہ و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دارشعبہ کفن دفن مولانا لیاقت عطاری مدنی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا اور شعبے کے تحت ہونیوالے دینی کام تجہیز وتکفین نیز نمازِ جنازہ کے طریقے کے بارے میں آگاہی دی ۔

اس موقع پر سرکاری ڈویژن ذمہ دار مولانا ارسلان عطاری مدنی ، پرنسپل آف جامعۃ المدینہ مولانا فضیل رضا عطاری مدنی ، وائس پرنسپل مولانا آصف عطاری مدنی اور مدرسۃ المدینہ کے قاری بلال عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی ،پرنسپل آف جامعۃ المدینہ زینت الاسلام 46 اڈا سرگودھا ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)