دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں پاکپتن شریف کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے مقامی جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعات المدینہ پاکستان) نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے مدنی مشورہ سے 12 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد سلیم عطاری اور نگرانِ فیصل آباد ڈویژن (12دینی کام) حیدر شاہ ہاشمی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)