بنگلہ دیش میں ہونے والی تربیتی نشست میں اساتذۂ کرام کی تربیت کا سلسلہ
شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے
اساتذۂ کرام کی تربیت کے لئے بنگلہ دیش میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں
مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی شعبے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔
دورانِ نشست نگران شعبہ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ
بوائز مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی نے بذریعہ زوم اساتذۂ کرام کے درمیان سنتوں
بھرا بیان کیااور انہیں مزید شعبے کے دینی کاموں کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
نگرانِ شعبہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے ایک بہترین
استاذکی بنیادی ذمہ داریا ں کیا ہیں؟ اس حوالے سے وہاں موجود اساتذۂ کرام کی ذہن
سازی کی جبکہ انہیں طلبۂ کرام کی احسن انداز میں تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول
دیئے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری
پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)