دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور پنجاب کے علاقے داتا گنج بخش ٹاؤن میں جامعۃ المدینہ بوائز کا افتتاح کیا گیا جس پر مقامی عاشقانِ رسول کے لئے محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔

اس محفلِ نعت میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”مساجد و مدارس المدینہ بنانے یا اس میں حصہ لینے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی خدمت کرنے اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مساجد اور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر نگرانِ ٹاؤن مشاورت سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے محفل کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)