پچھلے دنوں پاکستان کے شہر جہلم میں واقع نتھوالہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور علاقے کی شخصیات سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”علمِ دین ِ کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے قراٰنِ پاک پڑھنے کی فضیلتیں اور اس پر ملنے والے ثواب کو بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے علم دین سیکھنا کتنا ضروری ہے اور اس پر عمل کرنے سے کیا کیا انعامات ملتے ہیں اس حوالےسےاُن کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کا تعارف نیز اس کے چند شعبہ جات بالخصوص جامعۃ المدینہ (کنزالمدارس بورڈ) کے حوالے سے گفتگو کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے اور اچھے نمبرز لینے والے طلبۂ کرام کے درمیان انعامات تقسیم کئے نیز طلبہ ٔکرام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اس موقع پردفتر ذمہ دار انس عطاری مدنی اور یوسی نگران شعبہFGRFزاہد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)