25 جولائی 2022 ء بروز پیر پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے جامعۃ المدینہ میں 12 دینی کام کرنے والے ذمہ داران نے ملاقات کی اور سیکھنے سکھانے کے حوالے سے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ داران ، شعبہ 12 دینی کام پاکستان ذمہ دار، ملک و بیرون ملک کے جدول ناظمین وذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس تربیتی نشست میں نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ جامعۃ المدینہ کے عملے اور طلبہ ٔکرام میں 12 دینی کاموں میں شمولیت کے موضوع پر مدنی پھول دیئےنیز ذمہ داران کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے کہ کیسے مقیم اور غیر مقیم طلبہ ٔکرام میں 12 دینی کام کرنے ہیں اور نگران پاکستان مشاورت نے طلبہ ٔکرام کو 12 دینی کام کورس کروانے کے حوالے سےبھی ذہن دیا ۔

واضح رہے کہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران میں بذریعہ ویڈیو لنک تربیتی بیان کیا اور ملک و بیرون ملک کے جدول ناظمین نے بذریعہ لنک شرکت کی ۔

اسکے علاوہ بعد میں نگران پاکستان مشاورت نے جامعۃالمدینہ میں 12 دینی کام کرنے والےذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی کیاجس میں شعبہ جامعۃ المدینہ میں 12 دینی کام کے متعلقہ رکن شوریٰ و نگران مجلس شعبہ جامعۃالمدینہ ، پاکستان اور صوبائی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے پائے جن میں :

1: طلبہ ٔکرام اور جامعۃالمدینہ کے عملے میں 12 دینی کاموں کو نافذ کرنا ۔

2:جن جامعات میں دورہ ٔحدیث کی کلاس لگتی ہے ان میں 2 درجے اور جن جامعات میں دورہ ٔحدیث کی کلاس نہیں لگتی ان میں 1درجہ سال کے آخر میں 12 دینی کام کورس یا اصلاح اعمال کورس کرے گا ۔

3: طلبہ ٔکرام کے ساتھ ساتھ سرپرست اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی قافلے میں شرکت کروائی جائے نیز مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع میں بھی شرکت کروائی جائے ۔(رپورٹ: محمد اقبال عطاری، شعبہ رابط برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)