21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 اگست2022ء بروز جمعرات گجرات پنجاب میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز میں تربیتی سیشن ہوا جس میں
دورۂ حدیث شریف سمیت دیگر درجات کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
اس تربیتی سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”منصبِ امامت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو روزانہ تلاوتِ قراٰنِ پاک کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)