پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11میں26 جولائی 2022ء بروز منگل (جامعۃالمدینہ بوائز میں ہونے والے) 12 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کے ناظمینِ جدول نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ناظمینِ جدول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ بوائز میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ 12 دینی کام (جامعۃ المدینہ بوائز) مولانا نواز عطاری مدنی نے سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے اور انہیں 12 دینی کاموں میں عملی طور پر خود بھی حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس مدنی مشورے میں راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد جامعۃ المدینہ بوائزکے ذمہ دار مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی بھی شریک تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)