دنیا بھر میں مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کروانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان میں قائم مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ بوائز میں تمام ناظمینِ جدول کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ 12 دینی کام جامعۃالمدینہ بوائز مولانا نواز عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کس انداز میں کئے جائیں اس حوالے سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کےاہداف طے کئے جبکہ ملتان ڈویژن کے ناظم اعلیٰ مولانا احسان عطاری مدنی نے چند اہم امور پر مشاورت کی نیز 12 دینی کاموں کے متعلق پرزینٹیشن بھی دکھائی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)